گرج چمک کے ساتھ بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی میں اضافہ

نئےسال کی آمدپرملک کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ مزیدبارش کاامکان ہے،جبکہ گوجرانوالہ اورنارووال میں بھی چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے اُدھرلاہوراورمضافات میں بھی بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےپہاڑی علاقوں میں برف کی سفیدچاری بچھ گئی،ناران ،کاغان ،دیر،سوات،کوہستان اورمانسہرہ میں برفباری جبکہ ایبٹ آباد،شانگلہ،استور،ہنزہ،سکردواورمری میں بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیادوسری جانب گلیات ،وادی نیلم،باغ،پونچھ اورحویلی میں برفباری ہونے سےسڑکوں کےبندہونےاورپھسلن کی وجہ سےٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے، تاہم بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سردرہےگا۔















