سہ ملکی سیریزدوسرامیچ:سری لنکاکازمبابوےکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

سہ ملکی سیریزکےدوسرےمیچ میں سری لنکانےزمبابوےکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیاہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہےسہ ملکی سیریزکےدوسرےمیچ میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔سری لنکن کپتان داسن شناکانےٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کوبیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئے سری لنکن کپتان داسن شناکاکاکہناتھاکہ زمبابوےکوکم سکورپرروکنےکی کوشش کریں گے،سکندررضاکی وکٹ اہم ہوگی،پچ پراوس لگ رہی ہےاس لئےفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، کوشش کریں گے کہ حریف ٹیم کو زیادہ سے زیادہ ہدف دیں۔
خیال رہےکہ سہ ملکی سیریزکےپہلےمیچ میں پاکستان نےزمبابوےکو5وکٹوں سےشکست دی تھی ۔
واضح رہےکہ سہ ملکی سیریز پاکستان کی میزبانی میں ہورہی ہےجس میں پاکستان ،زمبابوےاورسری لنکاکی ٹیمیں شامل ہیں،ہرٹیم چارمیچ کھیلے گئی۔















