سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز :زمبابوےنےسری لنکاکوشکست دیکرپہلی فتح حاصل کرلی

0
9

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ میں زمبابوےنےسری لنکاکو67 رنز سے شکست دیکرپہلی فتح حاصل کرلی۔
ر اولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےدوسرےمیچ میں سری لنکاکےکپتان داسن شناکانےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کافیصلہ کیا، زمبابوے نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز کاہدف دیا،جواب میں سری لنکاکی پوری ٹیم 95رن پرڈھیرہوگئی۔
زمبابوےکی جانب سے کپتان سکندررضا47رن بناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ برائن بینٹ 49 رنزبناکرنمایاں رہے۔ریان برل  18رنزفراہم کرنےمیں کامیاب ہوئے،جبکہ برینڈن ٹیلر 11رن بناکروکٹ گنوابیٹھے۔ موسیکیوانے 11اور مارو مانی نے 10رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے وینندو ہسارنگا نے 3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ ایشان ملنگا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکن ٹیم اننگزکےآغازپرہی مشکلات کاشکاررہی،30سکورتک 4کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پاکسے نے11رنزبناکروکٹ گنوابیٹھےکامیندو مینڈس 9رن کےمہمان ثابت ہوئے، کوشال مینڈس نے 6رنزفراہم کیےاور کوشال پریرا نے 4رنز بنائے جبکہ کپتان داسن شناکا 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
زمبابےکی جانب سے بریڈ ایونزنے3کھلاڑیوں کوشکارکیا رچرڈ نگاروانے2 وکٹیں حاصل کیں اورریان برل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکی میزبانی پاکستان کررہاہے۔جس میں پاکستان ،سری لنکا اورزمبابوےکی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Leave a reply