سہ ملکی سیریز:فائنل میں آج پاکستان اورسری لنکا ٹکرائیں گے

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکےفائنل میں آج پاکستان اورسری لنکا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکافائنل میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان کھیلا جائےگا۔میچ مقامی وقت کےمطابق شام 6بجےشروع ہوگا ۔
سہ ملکی سیریزکےپہلےمیچزمیں پاکستان نےزمبابوےاورسری لنکاکوشکست دی تھی،مگرسیریزکےآخری گروپ میچ میں سری لنکانےپاکستان کوشکست دےکرفائنل کےلئے کوالیفائی کرلیاتھا۔
واضح رہےکہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکی میزبانی پاکستان کررہاہے،سیریزمیں پاکستان ،سری لنکااور زمبابوےکی ٹیمیں شامل ہیں۔















