ٹرائی نیشن سیریز : سری لنکا کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ کا بڑا اعتراف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل سمتھ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بیٹنگ لائن کی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ہماری بیٹنگ یونٹ اپنی صلاحیت کے صرف 70 فیصد پر پرفارم کر رہی ہے،ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سیکھ کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے، Tri-Series سیریز کے فائنل میں کھلاڑی مضبوط کم بیک کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں 110 رنز پر آؤٹ ہونا کسی بڑی تکنیکی خامی کا نتیجہ نہیں تھا، بلکہ بیٹرز نے چند “غلط اور غیر ذمہ دارانہ شاٹس” کھیلے جس کی وجہ سے وکٹیں گریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز میں ٹیم نے قریبی مقابلے جیتے، لیکن ایک بیٹنگ گروپ کے طور پر ابھی ہمیں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل کے لیے ٹیم ٹرافی جیتنے کے لیے ہدف کا تعاقب کرنے یا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور بورڈ پر سجانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔















