ایران ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے،امریکی صدر ٹرمپ

ٹیکساس میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی، بلکہ ان کے بقول ایران کئی دہائیوں سے امریکا کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ 1979 سے امریکا کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی قیادت کو کئی دہائیاں پہلے ہی ایران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی، تاہم اس وقت کے رہنماؤں نے ایسا کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل میں اضافے کا دعویٰ بھی کیا اور اشارہ دیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا نام تبدیل کرکے ’’آبنائے ٹرمپ‘‘ رکھا جا سکتا ہے۔















