
آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کا بجٹ پیش کردیا گیا ، تنخواہوں اور پنشن میں 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت43 ہزار روپے مقرر کی گئی۔
۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے آج 13ویں مرتبہ سندھ کا بجٹ پیش کر رہا ہوں،مسلسل گیارہ بجٹ پیش کرنامیرے لیے اعزاز اور بڑی ذمہ داری ہے۔کسی منتخب عوامی نمائندےکومسلسل اتنی باربجٹ پیش کرنےکاموقع نہیں ملا۔مرحوم والدین کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں، ان کی اقدارآج بھی میری رہنمائی کرتی ہیں،سندھ کےعوام کی خدمت کےسفرمیں اہلخانہ کی قربانیوں اورتعاون کا شکر گزار ہوں۔















