16 سے 18 سال کے نوجوانوں کیلئے جو وینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف

0
12

پنجاب حکومت نے 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرا دیا۔

حکومت پنجاب نے 16 سے 18 سال عمر کے نوجوانوں کو جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت اہل نوجوان موٹر سائیکل اور اسکوٹی چلانے کے مجاز ہوں گے۔پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ ہولڈرز کو 125 سی سی تک موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس پرمٹ کی سالانہ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پرمٹ کے حصول کے لیے امیدوار کے پاس اسمارٹ قومی شناختی کارڈ یا ب فارم ہونا لازمی ہوگا، جبکہ والدین یا سرپرست کی تحریری اجازت کے بغیر جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply