مجوزه معاہدہ پسند نہ آیا تو ایران پردوبارہ حملہ کردوں گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدہ پسند نہ آیا تو ایران پر دوبارہ حملہ کردوں گا۔
جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعبدالفتاح السیسی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قابلِ احترام شخصیت ہیں۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ آج ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتا۔















