ٹرمپ کئی روز سے جنگ بندی کی کوشش میں ہیں، ایرانی جنرل کا دعویٰ

ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل فدوی کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے جنگ جیتی ہوتی تو وہ دنیا کو ثالثی کے لیے اکٹھا نہ کرتا، ڈونلڈ ٹرمپ منگل سے جنگ بندی کے اعلان کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ گیارہ دنوں میں امریکی فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ اور فضائیہ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے، 58 جہاز تباہ کیے گئے اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا جنگ جیت چکا ہے لیکن مقصد پورا ہونے تک وہ ایران سے واپس نہیں جائے گا۔















