ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر 25فیصد ٹیرف عائد کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ملک ایران کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی تجارت کرتا ہے، اس کی امریکا کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیوں پر پچیس فیصد ٹیرف نافذ کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے اور امریکا اس حوالے سے بات کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا سے واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے خلاف مختلف آپشنز زیر غور ہیں، جن میں فوجی کارروائی کا امکان بھی شامل ہے۔















