ٹرمپ کاپاک بھارت جنگ میں 8طیارےگرائےجانےکادعویٰ

0
20

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدعویٰ کیاہےکہ پاک بھارت جنگ کےدوران 8طیارےگرائےگئےتھے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرٹرمپ نےمیامی میں اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ پاک بھارت جنگ میں 8طیارےگرائےگئے،کچھ اخبارات میں آیاکہ 7یا8طیارے گرائے گئے،کسی اخبارکانام نہیں لوں گا،زیادہ ترجھوٹی خبریں دیتےہیں،حقیقت میں جنگ کےدوران8 طیارےگرائےگئے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ پاک بھارت جنگ کےدوران حقیقت میں8 طیارے گرائےگئے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی مما لک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔
واضح رہےکہ اس سےپہلےامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کئی مرتبہ پاک بھارت جنگ میں 7طیارےگرائے جانے کاتذکرہ کرچکےہیں۔

Leave a reply