ٹرمپ کا آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان

0
8

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے تاہم اب ناکہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ ایران تیل کی برآمدات جاری نہ رکھ سکے۔
ٹرمپ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوئے، اگرچہ بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا تھا، لیکن جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ بین الاقوامی پانیوں میں ایسے تمام جہازوں کو روکے گی جو ایران کو ادائیگی کریں گے، اور ان کے مطابق غیر قانونی ٹیکس یا ادائیگی کرنے والوں کو سمندری راستہ فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ نے اسے ’’عالمی بھتہ خوری‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کسی قسم کا بھتہ قبول نہیں کریں گے۔
ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ اور ان کے مشیر ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائیوں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں۔

Leave a reply