پی آئی اے پر پاکستانیوں کا اعتماد ، مانچسٹر فلائٹ کی تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ مکمل

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن( پی آئی اے )پر پاکستانیوں کا اعتماد بحال، مانچسٹر فلائٹ کی تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہوگئی ۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اے نے روٹ کی ضرورت کے مدنظر ہفتہ وار تین فلائٹس مانچسٹر چلانے کا اعلان کر دیا، تیسری فلائٹ بھی اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست چلائی جائے گی۔
25 اکتوبر سے پی آئی اے ہفتہ وار اسلام آباد سے مانچسٹر دو پروازیں چلا رہا ہے ،قومی ایئرلائن 11 دسمبر سے تیسری ہفتہ وار فلائٹ کا آغاز کرے گا ،11 دسمبر سے ہر جمعرات کو بھی اسلام آباد سے مانچسٹر پی آئی اے کی براہ راست پرواز جائے گی ۔پی آئی اے نے تیسری فلائٹ کے لیے بھی بوئنگ 777 جہاز کی دستیابی کو یقینی بنا لیا۔















