امریکاکی کارروائی:کیوبااوروینزویلاکےاعلیٰ فوجی افسران ہلاک ،نام جاری

0
6

امریکاکی کارروائی کےدوران کیوبااوروینزویلاکےکتنےاعلیٰ فوجی افسران ہلاک ہوئے،نام جاری کردئیےگئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتےامریکی حملےمیں کیوبا اور وینزویلا کے تقریباً55فوجی اہلکاروافسران ہلاک ہوئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیوبا کی حکومت نے اپنے 32 اہلکاروں کے نام جاری کیے ہیں جو کراکس میں فوجی کارروائی میں مارے گئے جبکہ وینزویلا کی فوج نے بھی اپنے 23 اہلکاروں کے ناموں کی فہرست شائع کی ہے۔
کیوبا ڈیبیٹ میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 21 اہلکار وزارت داخلہ کے تھے، جن میں 3 اعلیٰ افسران (دو کرنل اور ایک لیفٹیننٹ کرنل) شامل تھے، جبکہ باقی انقلابی مسلح افواج کے ارکان تھے، جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔
دوسری جانب وینزویلا کی فوج نے 23 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے نوٹس شائع کیے جن میں 5 ایڈمرل، مختلف رینک کے 16 سارجنٹس اور 2 فوجی شامل ہیں۔
مزیدبراں امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا اندازہ ہے کہ وینزویلافوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے، ہلاکتیں کراکس میں مادورو کے کمپاؤنڈ پر شدید فائرنگ اور لڑائی کے دوران ہوئیں۔

Leave a reply