امریکانے2لڑاکاطیارےتباہ ہونےکی تصدیق کردی

0
7

امریکانےایران کےساتھ جنگ میں 2لڑاکاطیارےتباہ ہونےکی تصدیق کردی۔
امریکی فوج کو ایران کے ساتھ ممکنہ کشیدگی کے دوران بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گڈ فرائیڈے امریکی افواج کے لیے بلیک فرائیڈے ثابت ہوا۔
ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے امریکہ کے 8 لڑاکا طیارے تباہ کیے، تاہم امریکی حکام نے 2 لڑاکا طیاروں کے نقصان کی تصدیق کی ہے۔ ایک طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی جبکہ ایک ہیلی کاپٹر بھی تباہ ہوا۔
اطلاعات کے مطابق ایف-15 طیارہ مار گرایا گیا، جبکہ ریسکیو مشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 ہیلی کاپٹرز بھی نشانہ بنے۔ اسی طرح اے-10 گراؤنڈ اٹیک طیارہ بھی ایرانی دفاعی نظام کا نشانہ بنا۔
مزید یہ کہ عراق میں ایک ایف-16 طیارے اور اسرائیل میں ٹینکر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایک اور اے-10 طیارے کی کریش لینڈنگ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ 2 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز فائرنگ کی زد میں آئے۔ ایف-16 طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

Leave a reply