امریکی فوج رواں ہفتےکےآخرتک ایران پرحملہ کرسکتی ہے،امریکی میڈیاکادعویٰ

0
7

آبنائے ہرمز میں جنگ کا طبل بجنے کا خطرہ،امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے ،امریکی میڈیا نے دعویٰ کردیا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے حق میں کئی دلائل موجود ہیں، ایران کیلئے دانشمندی اسی میں ہے کہ معاہدہ کر لے۔
پریس کانفرنس کرتےہوئےترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر کچھ پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی حکام آئندہ چند ہفتوں میں مزید تفصیلات کے ساتھ واپس آئیں گے، ایران سے متعلق سفارتی کوششیں جاری ہیں، مزید پیشرفت کا انتظار ہے۔
اُدھرایران نے ایک جانب راکٹ لانچز کے منصوبے کے پیش نظر نوٹم جاری کر دیاتو دوسری جانب روس کے ساتھ مل کر بحیرہ عمان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کردیں ۔

Leave a reply