امریکی صدرٹرمپ نےوینزویلاپرحملےکی تصدیق کردی

0
19

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےوینزویلاپرحملےکی تصدیق کردی۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہےکہ وینزویلااوراس کی قیادت کرنےوالوں پر کامیابی کیساتھ حملہ کیا، صدرنکولس مادوروکواہلیہ سمیت گرفتارکرکےملک سےمنتقل کردیاگیا،آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والےاداروں کیساتھ ملکر کیا گیا۔
دوسری جانب وینزویلاحکام کاکہناہےکہ وینزویلاکےصدرنکولس مادروکہاں ہیں،مقام معلوم نہیں۔
امریکی میڈیاکےمطابق وینزویلا کی حکومت کےمطابق صدرمادورواوراہلیہ کاسراغ نہیں مل رہا۔
امریکی میڈیاکےمطابق وینزویلا کےنائب صدرڈیلسی روڈریگزنےکہاہےکہ مادورواوراہلیہ کی کوئی اطلاع نہیں ،امریکی حملےمیں کئی اہلکار،فوجی اورشہری ہلاک ہوئے،صدرمادورواوراہلیہ زندہ ہیں اس بات کے ثبوت فراہم کیےجائیں، امریکاسےمطالبہ ہےصدرمادورواوراہلیہ کےبارےمیں معلومات دیں۔
وینزویلاکےوزیردفاع کاکہناہےکہ امریکی حملےمیں شہری علاقوں کونشانہ بنایا گیا، امریکی ہیلی کاپٹروں سےمیزائل اورراکٹ داغےگئے۔
کولمبیاکےصدرپیٹرونےوینزویلامیں امریکی حملوں کےمقامات کی فہرست جاری کردی۔
کولمبین صدرپیٹرو کاکہناہےکہ کراکس کےلاکارلوتاائیربیس کوبمباری کے بعد غیر فعال کردیاگیا،کیٹیامیں کوارٹیل ڈی لامونٹانیاکوبمباری کےبعدنقصان پہنچا، کراکس میں وفاقی قانون سازاسمبلی کی عمارت پر بمباری کی گئی،فورٹے ٹیونا، وینزویلاکامرکزی فوجی کمپلیکس بمباری کاشکاربنا۔
صدرپیٹرو کامزیدکہناہےکہ اہل ہیٹیلوکےایک ہوائی اڈےپربھی حملہ کیاگیا،بارکیسیمیٹومیں ایف16بیس نمبر3 کوبمباری کانشانہ بنایاگیا،کراکس کےقریب چارلاوی میں نجی ہوائی اڈےکوبھی غیرفعال کیاگیا،ہیگویروٹ میں فوجی ہیلی کاپٹربیس کوبمباری کےبعدغیرفعال کردیاگیا،بمباری کےبعدکراکس کےبڑےحصےکوبجلی کی فراہمی بندہوگئی۔
کولمبیاکےصدرپیٹرونےوینزویلاسرحدپرفوج تعینات کرنےکاحکم دیتےہوئےکہاکہ امریکی کارروائی لاطینی امریکاکی خودمختاری پرحملہ ہے۔
دوسری جانب ایران ،کیوبااورکولمبیانے وینزویلاپرامریکی حملےکی مذمت کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کاکہناہےکہ وینزویلاپرامریکی حملےکی مذمت کرتےہیں،امریکی حملےوینزویلاکی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔
اُدھر امریکی سفارتخانےنےشہریوں کووینزویلاکاسفرکرنےسےروک دیااورشہریوں کووینزویلافوری چھوڑنےکی ہدایت کردی۔
امریکی سفارتخانےنےوینزویلاپرلیول 4’’ڈوناٹ ٹریول ‘‘کاانتباہ جاری کردیا۔

Leave a reply