امریکی صدرٹرمپ کابڑایوٹرن ،ظہران ممدانی کی مددکرنےپرآمادہ

0
17

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےنیویارک کےنومنتخب میئرظہران ممدانی کی مدد کرنے پرآمادگی ظاہرکردی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرنےنیویارک کےنومنتخب میئرظہران ممدانی کی مددکرنےپرآمادگی ظاہرکرتےہوئے کہاکہ دیکھتےہیں ایک کمیونسٹ نیویارک میں کیسےکام کرتاہے،ہم ان کی مددکریں گے،ہم چاہتےہیں نیویارک کامیاب ہو۔
ایک اورجگہ گفتگوکرتےہوئےٹرمپ نےکہاکہ ممدانی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔اگروہ تعاون نہیں کریں گے تو انہیں بڑا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے، نیویارک کے نو منتخب میئرکو واشنگٹن کے ساتھ نیا تعلق قائم کرناچاہیے۔ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہونا چاہتے ہیں توانہیں واشنگٹن کا احترام کرنا ہوگا۔

Leave a reply