لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کاشکار غیر ملکی خاتون آذربائیجان روانہ

لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی لڑکی ڈیانا بالآخر اپنے وطن روانہ ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیانا پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے باکو روانہ ہوئی۔
اے ایس پی خاتون بریرہ، ڈی ایس پی قمر عباس اور ایک اور خاتون پولیس آفیسر ڈیانا کو اپنی تحویل میں لے کر روانہ ہوئے۔
پولیس افسروں کو ساتھ بھیجنے کی سفارش آذربائیجان کے سفارت خانے کی جانب سے کی گئی تھی۔















