ہم اپنے ہتھیاروں پر غرور نہیں ،مگر خدا ہمارے ساتھ ہے، محمدرضا نقدی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف کے مشیر سینئر جنرل محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو خطے میں مکمل فوجی برتری حاصل ہے اور اگر دوبارہ کشیدگی پیدا ہوئی تو ایران عالمی تیل کی منڈیوں کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران نے ابھی اپنے سب سے طاقتور ہتھیار استعمال نہیں کیے اور کئی اہم اہداف کو آئندہ مراحل کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اگر کوئی بیلسٹک میزائل کسی طیارہ بردار جہاز کے ڈیک پر گرتا ہے تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی ہے، جس سے امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔
انہوں نےکہاکہ ہم اپنے ہتھیاروں پر غرور نہیں کرتے، عام فوجی حساب کتاب کے مطابق بھی برتری ہمارے پاس ہے، مگر خدا ہمارے ساتھ ہے، اسی لیے وہ شکست کھا رہے ہیں۔















