اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلئے نیا اے آئی ماڈل متعارف

سائنس اینڈٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا،اوپن اے آئی نے لائف سائنسز کے شعبے میں مہارت کو وسعت دیتے ہوئے بائیولوجی سے متعلق علم اور سائنٹفک تحقیق کے فروغ کیلئے اے آئی کا ایک نیا ماڈل جی پی ٹی-روزالینڈ (GPT-Rosalind) متعارف کروادیا۔
اس ماڈل کا نام بیسویں صدی کی برطانوی سائنسدان روزالینڈ فرینکلن کے نام پر رکھا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ یہ ماڈل بائیو کیمسٹری، ادویات کی دریافت اور بیماریوں کی تشخیص اور بہتر علاج کے شعبوں میں تحقیق کی مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ماڈل کو استعمال کرنیوالے محققین ڈیٹا بیسز سے معلومات حاصل کر سکیں گے، جدید سائنسی مقالے پڑھ سکیں گے ، دیگر سائنسی ٹولز کے استعمال کے ساتھ نئے تجربوں کیلئے تجاویز دے سکیں گے ،کیونکہ یہ ماڈل اوپن اے آئی کے جدید ترین اندرونی ماڈلز کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل اوپن اے آئی کی حریف کمپنی اینتھروپک کی جانب سے جدید اے آئی ماڈل میتھوز (Mythos ) کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد اوپن اے آئی کا نیا ماڈل سامنے لایا گیا ہے۔















