ادا کار خوشحال خان اور اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد پہلی سیلفی منظر عام پر

اداکار خوشحال خان اور اداکارہ رمشا خان کی شادی کے بعد پہلی سیلفی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دونوں کو بطور شوہر اور بیوی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ صارفین دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی نئی زندگی کے آغاز پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
اداکارہ رمشا خان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل میں اپنے شوہر کی تصویر لگائی ہے جبکہ عروسی لباس میں اپنے خاوند اداکار خوشحال خان کے ساتھ بنائی گئیں کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
یہ جوڑی اب اپنی زندگی کے نئے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز کر چکی ہے، جبکہ مداح ان کے ساتھ اس خوشی کے لمحے کو شیئر کر رہے ہیں۔















