ہمیں کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں معیشت مستحکم ہے اور ڈالر کی کوئی کمی نہیں، اماراتی سفیر

امریکا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ امارات کو کسی بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں کیونکہ اس کی معیشت مستحکم ہے اور ڈالر کی کوئی کمی نہیں۔
واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن کے حوالے سے امریکا اور امارات کے حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ مالی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یوسف العتیبہ کے مطابق امارات کے پاس تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، جو ملکی معیشت کو مضبوط بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اماراتی حکام کی امریکی فیڈرل ریزرو کے ساتھ کرنسی سوئپ کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔














