ہم سے غلطیاں ہوئیں، نوجوان اداکار جذباتی نہ ہوں، سمیع خان کا مشورہ

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارسمیع خان نےنئی جنریشن کومشورہ دیتےہوئےکہاکہ ہم سے جوغلطیاں ہوئیں، نوجوان اداکار جذباتی نہ ہوں۔
حال ہی میں ایک نجی چینل کےشومیں اداکارسمیع خان نےبطورمہمان شرکت کی،جہاں پراُن سےنجی زندگی اورکیرئیرکےمتعلق مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئے۔جس کےانہوں نےبڑئےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےسمیع خان سےشوٹنگ کےموضوع پرسوال کیاتواداکارنےانکشاف کرتےہوئے بتایاکےماضی میں اداکارمعمرراناایک فلم ڈائریکٹ کررہےتھےیہ فلم تومکمل نہ ہوسکی مگراُس کےگانےشوٹ کیےگئے،جس میں میرے جسم پر تیل لگایا گیا جس کے بعد مجھے آگ کے پاس جاکر ہاتھ سے پوز دینا تھا لیکن جب میں وہاں پہنچا تو جسم پر تیل کی وجہ سے آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی کہ فوراً دور ہٹ گیا‘۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ موقع پرموجودافرادنےمجھ سےہٹنےکی وجہ پوچھی تومیں نےانہیں بتایاکہ آگ کی تپش ناقابل برداشت ہے جس کے بعد میک اپ آرٹسٹ نے حل نکالا کہ وہ میرے ہاتھ کے پیچھے سے اسپرے کرتا رہے اس کے باوجودبھی میں نے بڑی مشکل سے 5 سیکنڈ کا سین شوٹ کروایا ۔
اس دوران سمیع خان نےایک اورواقع بتایاکہ میں ایک دفعہ جاناں ملک کے ساتھ رومانوی تعلق ختم ہونے کے سین کی شوٹنگ کررہا تھا، اس سین کیلئے موم بتی ہماری میز پر موجود تھی لیکن میں نے تجویز دی کہ سین میں جلتی ہوئی موم بتی پر ہاتھ رکھ کر ڈائیلاگ بولنا چاہوں گا ۔
اداکار کے مطابق میری تجویز تومانی گئی مگرموم بتی پرہاتھ رکھ کرڈائیلاگ کہا تو 3 سیکنڈ کے دوران ہی میرا ہاتھ جل گیا ۔
اداکارنےنئی نسل کومشورہ دیتےہوئے کہاکہ ہر کام کا ایک طریقہ ہوتا ہے وہ غلطیاں نہ کریں جو ہم سے ہوئیں، کسی بھی اداکار کو شوٹنگ کیلئے زیادہ جذباتی نہیں ہونا چاہیے۔















