موسم تبدیل ، کڑاکے کی سردی کی آمد،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم تبدیل ، کڑاکے کی سردی کی آمد آمد،محکمہ موسمیات نےشہرقائد میں سرد ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کے باعث خنکی اور سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، لہٰذاشہریوں اور سیاحوں کو سردی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں بھی جلد بارشوں سے سموگ ختم ہو جائے گی، جبکہ شہر قائد کراچی میں دسمبر کےآغاز سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔















