پہلاٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 120 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔
کپتان بابر اعظم 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن آخری روز بیٹنگ لائن اپ ناکام رہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اگلے ٹیسٹ میں بہتر کھیل پیش کرے گا۔















