کیا 2025 انوکھی ایجادات کے حوالے سے ایک اہم برس رہا؟

0
43

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت، 2025 انوکھی ایجادات کے حوالے سے ایک اہم برس رہا۔
تفصیلات کے مطابق اس سال سائنسدانوں نے نِت نئی ایجادات کیں، جن میں سے چند ایجادات واقعی قابل ِ ذکر ہیں۔رواں سال کی انوکھی ایجادات میں سر فہرست کیڑوں کو دیکھنے والے کیمرےکی ایجاد ہے۔ Petal نامی نارنجی رنگ کا پھول نما کیمرا اے آئی کی مدد سے کیڑوں کی شناخت کرتا ہے، ان کی نقل و حرکت کو ٹریک کرتا ہے اور دوسری سرگرمیوں، مثلاً بیجوں سے کونپلیں نکلنے کے عمل کا بھی مشاہدہ کرتا ہے۔
رواں سال برازیل کی کاسمیٹکس کمپنی بوٹیکارِیو نے اپنی اے آئی سے چلنے والی پروٹو ٹائپ لپ سٹک متعارف کروائی، جو بصری معذوری رکھنے والی خواتین کو لپ سٹک لگانے کے عمل کو آسان بناتی ہے۔اسی طرح ماحول کو کنٹرول کرنیوالے ایئر بڈز رواں سال کی حیرت انگیز ایجاد ہیں، جوچہرے اور آنکھوں کی معمولی حرکات کے ذریعے کمپیوٹرز، وہیل چیئرز اور دیگر ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے میں معاون و مددگارہیں۔
رواں سال کی ایک اور بہترین ایجادہوا سے کافی بنانیوالی مشین ہے، جوفضا میں موجود نمی کو روزانہ 13 کپ پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کافی مشین میں پانی کو صاف کرنے کیلئے الٹرا وائلٹ فلٹر لگا ہوا ہے اور یہ کافی بنانے کیلئے پودوں سے تیار کردہ کافی پوڈز استعمال کرتی ہے۔

Leave a reply