رمضان کے دوران پڑھائی کیلئے کون سا وقت بہترین ہے؟

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کس وقت پڑھائی کی جائے؟ تاکہ زیادہ یکسوئی اور بہتر یادداشت کے ساتھ امتحانات کی تیاری ممکن ہو جائے، نیز طلبا سحری کے بعد امتحانات کی تیاری کریں یا افطاری کے بعد؟ پڑھائی کیلئے سب سے بہترین کونسا وقت ہے؟ماہرین ِ تعلیم نے بتا دیا۔
اس سلسلے میں ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت انسانی دماغ سب سے زیادہ چست ہوتا ہے۔ رمضان کے دوران اگر طلبا سحری کے بعد نہ سوئیں، بلکہ اس وقت کا بہترین استعمال کریں، تو وہ زیادہ موثر طریقے سے پڑھائی کر سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اکثر طلبا سحری تک جاگتے ہیں اور سحری کے بعد سوجاتے ہیں، یہ طریقہ بالکل مناسب نہیں، بلکہ طلبا کو رات کو جلدی سونا چاہیے اور سحری کرنے کے بعد پڑھائی کرنی چاہیے، جو یادداشت کیلئے زیادہ بہترین وقت ہے۔















