آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اب28 فروری تک ملک کے طول و بلد میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور فروری کے اختتام کیساتھ ہی ملک کے میدانی علاقوں میں سورج اپنے تیور دکھانا شروع کر دے گا، تاہم ملک کے بالائی علاقوں اور آزاد کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں رات کے اوقات میں ہلکی برفباری اوربارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، مری اور شمالی علاقہ جات میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔ لاہور اور پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں گزشتہ روز کی ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار اور خنک ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کے بعض مقامات، بالائی خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔















