ون پلس 16 سمارٹ فون میں نیا کیا؟ لانچ سے قبل خصوصیات سامنے آ گئیں

0
20

ون پلس 16 سمارٹ فون میں نیا کیا؟ لانچ سے قبل خصوصیات سامنے آ گئیں ۔
سمارٹ موبائل فون بنانےوالی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا فلیگ شپ فون OnePlus 15 اکتوبر کے آخر میں متعارف کرایا تھا، لیکن اب اس کے اگلے ماڈل OnePlus 16 سے متعلق اہم فیچرز اُس کی لانچ سے قبل منظرعام پر آئی ہیں، ون پلس 16 سمارٹ فون کی سکرین میں نئی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔
لیک ہونے والی معلومات کے مطابق ون پلس اپنے اگلے فلیگ شپ فون کے لیے کم از کم 200 ہرٹز ریفریش ریٹ والی ڈسپلے سکرین کو سپورٹ کرے گا، اگر یہ لیک درست ثابت ہوتی ہے تو یہ سمارٹ فون کی تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ ریفریش ریٹ ہو گا۔ پاکستان میں اس فون کی متوقع قیمت 83,500 روپے ہو سکتی ہے، جو اسے فلیگ شپ کیٹیگری میں شامل کرتی ہے۔ زیادہ ریفریش ریٹ کا فائدہ یہ ہوگا کہ فون کا استعمال زیادہ ہموار اور تیز محسوس ہوگا، خاص طور پر گیمنگ اور سکرولنگ کے دوران ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اس فون میں نئی سلیکون کاربن بیٹری ٹیکنالوجی کی بدولت زیادہ بیٹری کپیسٹی فراہم کرسکتی ہے، جس سے پاور کنزمپشن کا مسئلہ کسی حد تک کم ہو سکتا ہے۔

Leave a reply