بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا ،جس کے سبب لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔اس سے قبل ملک میں داخل ہونے والا مغربی سسٹم لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش برسائے بغیر گزر گیا ،جس کے باعث خشک سرد موسم پھر شروع ہوگیا ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، مری، گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے، جبکہ لاہور،گوجرانوالہ ،گجرات اورنارووال میں دھند رہی،اُدھر شیخوپورہ ،ملتان ،کوٹ ادو،جھنگ اورڈیرہ غازی خان میں دھندکاراج رہاہے، بہاولنگر، اوکاڑہ، ساہیوال،قصور،خانیوال اورخانپورمیں بھی دھندرہی،بہاولپوراوررحیم یارخان میں بھی دھندرہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سکھر،روہڑی،شکارپور،کشموراوبینظیرآبادمیں دھندرہی،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سردرہےگا،پشاور،صوابی،مردان ،چارسدہ اورنوشہرہ میں دھندکی توقع ہے،ڈیرہ اسماعیل خان اورگردونواح میں دھندمتوقع ہے۔جبکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔















