رواں سال کا مکمل سورج گرہن کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

0
4

رواں سال کامکمل سورج گرہن 12 اگست کو دنیا کے چند مخصوص علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جبکہ دیگر کئی ممالک میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مکمل سورج گرہن گرین لینڈ، آئس لینڈ، شمالی روس، اسپین، پرتگال کے بعض حصوں اور بحر اوقیانوس کے اوپر مکمل طور پر دکھائی دے گا۔
رپورٹ کے مطابق اسپین کے جزائر بالیئرک میں سورج غروب ہونے سے قبل مکمل گرہن کا منفرد منظر دیکھا جا سکے گا۔
امریکا، جنوبی کینیڈا، یورپ اور شمال مغربی افریقہ کے متعدد علاقوں میں جزوی سورج گرہن نظر آئے گا۔ جہاں چاند سورج کے صرف ایک حصے کو ڈھانپے گا، جس سے سورج کا ایک کنارہ کٹا ہوا محسوس ہو گا۔

Leave a reply