کہاں بادلوں کے ڈیرے ، کہاں سردی اثر دکھائے گی؟موسمیاتی پیشگوئی

کہاں بادلوں کے ڈیرے ، کہاں سردی اثر دکھائے گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ظاہر کر دیا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ، تاہم ملکہ ٔ کوہسار مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ، جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق روشنیوں اور ساحلوں کےشہر کراچی میں موسم بتدریج سرد ہونے لگا ، جس کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیشگوئی کے مطابق شہر میں جاری خنک موسم کی شدت بڑھ سکتی ہے،شہر پر زیادہ تر شمال مشرقی (تھرپارکر) کی ہوائیں اثرانداز رہ سکتی ہیں۔صبح کے وقت فضاوں پر ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے ،جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھانے کی توقع ہے۔















