اسلام آباد آنا ہے یا نہیں !یہ سہیل آفریدی کے ہاتھ میں ہے،سلمان اکرم راجه

0
6

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ڈرافٹ میں تبدیلیوں کے بعد بعض معاملات میں حکومت کے ارادے مختلف دکھائی دیے۔ ہماری تجویز تھی کہ آئندہ کا لائحہ عمل وفاق اور صوبائی حکومت کی باہمی رضامندی سے طے کیا جائے، تاہم حکومت نے ’’متفقہ‘‘ کا لفظ قبول کرنے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 72 گھنٹوں کے اندر 5 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی بات کی گئی، جس پر ہم نے واضح کیا کہ پانچ اضلاع میں ایمرجنسی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کی رائے میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مقاصد اور لائحہ عمل آئینی و قانونی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پالیسی بناتے وقت مقامی لوگوں کی رائے کو بھی شامل کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیا گیا تو اس کی قانونی حیثیت کمزور ہوگی، جبکہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply