انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے دنیا بھر کے کروڑ پتی افراد دبئی منتقل ہونےپرمجبور

0
11

انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے دنیا بھر کے کروڑ پتی افراد دبئی منتقل  ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

دبئی دنیا کے امیر ترین افراد کا اہم مرکز بن گیا۔متحدہ عرب امارات کا مشہور سیاحتی شہر دبئی اپنی بلند و بالا عمارتوں اور الٹرا لگژری لائف سٹائل کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، مگر اب گزشتہ 10 سال کے دوران دبئی کی طرف کروڑ پتی افراد کھینچے چلے آرہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اور تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
آخردنیا بھر کے کروڑ پتی افراد دبئی کیوں منتقل ہو رہے ہیں؟اس بارے میں خلیجی میڈیا کا کہنا ہے انکم ٹیکس سے بچنے کیلئے برطانوی کروڑ پتی شخصیات عرب امارات کا رُخ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں رواں ماہ انکم ٹیکس کی شرح میں اضافےکا امکان ہے، جس کے سبب کروڑ پتی شخصیات میں دبئی منتقل ہونے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر سے 9800 کروڑ پتی شخصیات یو اے ای، خصوصاً دبئی منتقل ہوئے۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میں زیادہ تعداد برطانوی شہریوں کی تھی ،جو لیبر پارٹی کے نان ڈوم سٹیٹس ختم کرنے کے فیصلے سے ناراض تھے۔
ذہن نشین رہے کہ ٹیکس ریفارمز کے نفاذ کے بعد اپریل میں 691 برطانوی میلینئر یو اے ای منتقل ہوئے، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ ہے۔

Leave a reply