بیویوں کو چاہیے آرام سے بیٹھیں، مرد جہاں بھی جائیگا واپس گھر ہی آئے گا، اداکارہ صبا فیصل

0
3

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل اپنے متنازع بیان کے سبب ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں ہیں۔
گزشتہ مہینوں میں اداکارہ کے کچھ کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنتے رہے ہیں جس میں وہ گھریلو مسئلوں خاص طور پر لڑکیوں کے سُسرال میں رہنے کے طریقوں پر بات چیت کر رہی تھیں، اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اب ایک بار پھر صبا فیصل نے حالیہ انٹرویو میں شوہروں کے بیویوں کے علاوہ دیگر خواتین سے تعلقات پر تبصرہ کیا۔
اداکارہ نے کہا مجھے لگتا ہے مردوں کا ذہن بن جاتا ہے کہ اگر پیسہ ہے اور بیوی گھر پر ہے تو باہر مجھے ایک اور خاتون چاہیے۔
صبا فیصل نے بات جاری رکھتے ہوئے کہامیں ان بیویوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ آپ ان کے بچوں کی ماں ہیں، آپ آرام سے بیٹھیں، وہ مرد جہاں بھی جائے گا واپس آپ کے پاس گھر ہی آئے گا۔

Leave a reply