اسحاق ڈاراورروسی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

0
2

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں سفارتکاری اور امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
رابطے میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی ممکنہ ری شیڈولنگ پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

Leave a reply