
حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف کی 5 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی نے متبادل مقام فراہم کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے فوری ہدایات لے کر آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا مینارِ پاکستان کے علاوہ کسی اور جگہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔















