ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ کی افواہوں کو مسترد کر دیا

صدر پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کی ہے۔
اپنی انتظامیہ کو 2 سال مکمل ہونے پر ٹی وی انٹرویو میں صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور بحثیت صدر کام جاری رکھیں گے۔
صدرپزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت اور مسلح افواج میں مکمل رابطہ ہے۔اپنے استعفے کی خبروں سے متعلق سوال پر صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر انہوں نے کبھی استعفے کا فیصلہ کیا تو وہ اس کا خود اعلان کردیں گے تاہم ان کا مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں اور وہ اس بات پر قائم رہیں گے۔















