عباس عراقچی آج سےپاکستان ،روس اورمسقط کادورہ کرینگے،ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ان دوروں کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال، حالیہ پیش رفت اور جنگ سے متعلق تازہ حالات پر مشاورت کرنا ہے۔
اسلام آباد میں عباس عراقچی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، جس کے بعد وہ مسقط اور ماسکو کا رخ کریں گے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق یہ دورے دوطرفہ سفارتی روابط کو مضبوط بنانے اور علاقائی سیاسی صورتحال پر رہنماؤں سے تبادلہ خیال کے لیے کیے جا رہے ہیں، جن میں امریکا اور اسرائیل سے متعلق کشیدگی بھی زیر بحث آئے گی۔
اس سے قبل حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی مختصر ٹیم آج رات اسلام آباد پہنچ سکتی ہے، جہاں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے دور پر پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے۔















