ایران کیخلاف جنگ اسرائیل کی درخواست پرشروع کی ،امریکاکی تصدیق

امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے حوالے سے اپنا باضابطہ قانونی مؤقف جاری کر دیا ہے، جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ آپریشن اسرائیل کی درخواست پر شروع کیا گیا۔
محکمہ خارجہ کے آفس آف لیگل ایڈوائزر کے مطابق فروری میں شروع ہونے والی فضائی اور بحری کارروائی مشترکہ دفاع کے قانونی حق کے تحت کی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا نے اسرائیل کے میزائل اور جوہری ڈھانچے کے خطرے کے پیش نظر مداخلت کی، جسے اسرائیل نے اپنی سلامتی کے لیے وجودی خطرہ قرار دیا تھا۔
امریکی حکام نے اس مؤقف کو مسترد کیا کہ یہ کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان جاری طویل مسلح تنازع کا تسلسل قرار دیا۔















