ایران سےمذاکرات،امریکی وفدکابھی آج پاکستان کیلئے روانگی کاامکان

0
2

ذرائع کے مطابق ایران سے مذاکرات کے لیے امریکی وفد کے آج واشنگٹن سے اسلام آباد روانہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ وفد پاکستان میں ہونے والے ممکنہ مذاکراتی عمل میں شرکت کرے گا۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنی مختصر ٹیم کے ساتھ آج اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے جلد انعقاد کی توقع ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ان مذاکرات میں کسی اہم پیش رفت یا “بریک تھرو” کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply