عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

0
3

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔امریکی خام تیل کی قیمت 1.7 فیصد اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برطانوی خام تیل 2 فیصد اضافے کے ساتھ 107 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب خطے میں سفارتی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کے امکان پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اس عمل میں مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے۔

Leave a reply