ایران کومذاکرات پرمجبوکرنےکیلئے آبنائےہرمزمیں ناکہ بندی مزیدسخت کردی ،امریکی وزیرِ جنگ

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو مذاکرات پر مجبور کرنے کے لیے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
ان کے مطابق تجارتی جہاز صرف امریکی شرائط کے مطابق اس حساس سمندری راستے سے گزر سکیں گے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز خلیج عمان میں تعینات کیا جائے گا۔
پیٹ ہیگسیتھ نے الزام عائد کیا کہ پاسدارانِ انقلاب کے اقدامات بحری قزاقی سے مشابہ ہیں، تاہم ایران کی جانب سے قبضے میں لیے گئے جہاز امریکی یا اسرائیلی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی سفارتی راستہ اختیار کرنے کا موقع موجود ہے۔
امریکی وزیر کے مطابق اب تک 34 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے واپس موڑ دیا گیا ہے۔















