امریکی صدرٹرمپ کی برطانیہ پراضافی ٹیرف عائدکرنےکی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر برطانیہ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد ڈیجیٹل ٹیکس ختم نہ کیا تو اس کے خلاف سخت تجارتی اقدامات کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا یہ ٹیکس غیر منصفانہ ہے اور اگر وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے اسے واپس نہ لیا تو امریکا جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ روس کو جی 20 اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے یا نہیں، تاہم ان کے مطابق اگر روسی صدر اس اجلاس میں شریک ہوں تو یہ مفید ہو سکتا ہے، تاہم اس کی شرکت یقینی نہیں۔















