ایران امریکامذاکرات،ایرانی وزیرخارجہ کی آج رات اسلام آباد آمدمتوقع

0
102

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ اہم رابطوں اور بات چیت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے تاکہ ممکنہ مذاکراتی عمل کی تیاری مکمل کی جا سکے۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے رابطے کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی صورتحال، جنگ بندی اور امریکا ایران رابطوں سے متعلق سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے گفتگو میں کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے فوری پیش رفت ضروری ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور زیر بحث آئے۔

Leave a reply