بغیرکسی دباؤ کے کام کریں،محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کوفری ہینڈدے دیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کوفری ہینڈ دے دیا۔
لاہورمیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی سےسلیکشن کمیٹی نےملاقات کی،اس موقع پرمصباح الحق،سرفرازاحمد،اسدشفیق اورعاقب جاویدنے بھرپور اعتمادپرمحسن نقوی کاشکریہ اداکیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ کسی کی تنقیدبرائےتنقیدکی پرواہ نہ کریں،بغیرکسی دباؤ کے ایمانداری سےفرائض سرانجام دیں،میری پوری سپورٹ آپ کےساتھ ہے۔














