غلط طبی مشورہ مہنگا پڑ گیا، چیٹ جی پی ٹی کیخلاف پہلا مقدمہ درج

آج کل مصنوعی ذہانت پر انحصار کیا جا رہا ہے لیکن غلط مشورہ دے کر شہری کو موت کے قریب پہنچانے پر چیٹ جی پی ٹی پر پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
برق رفتار ترقی میں مصنوعی ذہانت پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے اور کئی شعبے اب اے آئی کے تصرف میں جاتے جا رہے ہیں۔ ابتدا میں اے آئی کو انسانی غلطیوں سے پاک ہونے دعویٰ کیا گیا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تمام دعوے ہی غلط ثابت ہو گئے۔
پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو ایک ایسے مقدمے کا سامنا ہے، جس میں اس پر ایک شہری کو غلط مشورہ دے کر موت کے قریب پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔















