یااللہ خیر!بلوچستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

یااللہ خیر!بلوچستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیے گئے ،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
بلوچستان کےدارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن اورگردونواح میں اعلیٰ الصبح زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے،زلزلےسےشہری خوفزدہ ہوکرکلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئےگھروں اوردفاترسےباہرنکل آئے۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی شدت3.3ریکارڈکی گئی جبکہ زیرزمین زلزلےکی گہرائی 14کلو میٹر تھی،اورزلزلےکامرکزچمن سے7کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال کےآخری مہینے30دسمبرکوکوئٹہ اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئےتھےجس سےلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاتھا،اُس سےقبل 21 دسمبر کوبلوچستان کےشہر خضدار میں 3.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیاتھا جبکہ اُس سےپہلے15 دسمبر کو بھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.0 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔















